پولیس کا منشیات اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سرچ آپریشن

اتوار 30 مارچ 2025 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے منشیات فرش اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف فقیر کالونی، سیف المری گوٹھ اور قصبہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی ۔

سرچ آپریشن ڈی ایس پیز اورنگی،سرجانی اور منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ اوز مومن آباد اورپیرآبادبمعہ پولیس نفری و لیڈیز، شاہین فورس اور انٹیلیجنس سٹاف اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :