بھکر پولیس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ڈی پی او بھکر

اتوار 30 مارچ 2025 13:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) بھکر پولیس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ضلع بھکر میں عید کے چھوٹے، بڑے اجتماعات سمیت 328 مساجد ومقامات میں نمازعیدالفطر کے لئے 01 ہزار سے زائد پولیس افسران جوان اور والنٹیرز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ مزید یہ کہ ڈیوٹیوں کی چیکنگ کے لئے سرویلینس ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اور ضلع بھکر کے 5 داخلی و خارجی پوائنٹس پر پکٹ ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے۔بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ اور دریائی پتن ھاۓ کی مزید نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں اور اشتہاریوں اور فورتھ شیڈول کی نقل و حرکت کی نگرانی، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، بغیر سلنسر موٹر سائیکل اور ڈیک/ لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جب تک عید الفطرکی نماز پڑھ کر نمازی چلے نہ جائیں تب تک سکیورٹی پر مامور اہلکاران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔بازاروں مارکیٹیس، پر ہجوم پلازہ جات،اہم چوک، تفریحی پارکوں اور قبرستان کی سکیورٹی کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔چاند رات کے موقع پر لوگوں کا بازروں میں رش بڑھنے کے سدباب کے لئے ضلع کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ۔عید الفطر کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہو گی۔