حجرہ شاہ مقیم،مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی ،دو مسافر جاں بحق

یاسین اور علی عید منانے گھر جا رہے تھے ،لاشیں پہنچنے پروالدین پر غشی طاری

اتوار 30 مارچ 2025 14:05

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی دو مسافر جان کی بازی ہار گئے ،پانچ زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ گلاب داس موڑ کے قریب لاہور سے بہاولنگر جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی اور زخمیوں غیاث،ثاقب اور اشرف وغیرہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی منتقل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا ،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یاسین اور علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے متوفی عید منانے اپنے گھر جا رہے تھے جن کی نعشیں انکے آبائی گاں منڈی صادق گنج انکے گھر پہنچیں تو والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے ،ورثاء کی عید کی خوشیاں نہ بھلائے جانے والے غم میں بدل گئیں۔

متعلقہ عنوان :