عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم

دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، ترجمان

اتوار 30 مارچ 2025 14:55

عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)عید کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کردیا۔ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کرلیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں۔انہوںنے کہاکہ مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں، لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا تازہ دم ہونا ضروری ہے، ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ دیر آرام ضرور کریں،اس آگاہی مہم کے ساتھ سڑک استعمال کرنے والوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔