صادق آباد پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے چھینے گئے موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا

اتوار 30 مارچ 2025 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے چھینے گئے موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محسن، بشارت اور انصار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے چھینے گئے دو موٹر سائیکل و رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔