ڈویژن بھر میں عید الفطر کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات کئے جائیں گے،سی ای او

اتوار 30 مارچ 2025 15:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان میں عید الفطر پر بھرپور صفائی پلان تشکیل دے دیا ،ضلع بھر کی مساجد اور عید گاہوں کی دھلائی اور روٹس کلئیرنس کا آغاز بھی کر دیا گیا۔عملہ صفائی نے مساجد و عید گاہوں کو دھوکر چونا لگایا اور کوڑا کرکٹ صاف کیا ۔پارکوں ،قبرستانوں اور تفریحی مقامات پر بھی صفائی آپریشن شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی عید گاہوں کے داخلی راستوں کی سجاوٹ کا بھی آغاز کردیا گیا ۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں عید الفطر کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات کئے جائیں گے،عید ایام پر صفائی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :