سرگودھا پولیس اور تحفظ مرکز کے اشتراک سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور مستحق فیملیز میں عید پیکج تقسیم

اتوار 30 مارچ 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) سرگودھا پولیس اور تحفظ مرکز کے اشتراک سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور مستحق فیملیز میں عید پیکج تقسیم کئے گئے۔ پولیس جہاں پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے وہیں معاشرے کے محکوم اور مظلوم طبقات کی دادرسی کے لیے بھی کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اے ایس پی سٹی انعم شیر نے عید الفطر کے موقع پر ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور مستحق فیملیز اور تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں میں عید پیکج تقسیم کیے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔

تقریب میں انچارج پولیس تحفظ مرکز انسپکٹر ذیشان ظفر واہلہ، گیو لائف فاؤنڈیشن، سیف لائف تھیلی سیمیا سنٹر، ہلاک احمر تھیلی سیمیا سنٹر، سندس فاؤنڈیشن سمیت دیگر فلاحی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :