ضلع مظفرآباد میں دریاؤں، ندی نالوں، جھیلوں اور واٹر چینلز میں نہانے اور تیرا کی وغیرہ پر پابندی عائد

اتوار 30 مارچ 2025 18:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق نے ضلع مظفرآباد میں دریاؤں، ندی نالوں، جھیلوں اور واٹر چینلز میں نہانے اور تیرا کی وغیرہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب شخص /اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 188ـAPC کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔