اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش

اتوار 30 مارچ 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش ، کرایہ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ایکشن میں ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر 4 گاڑیوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مختلف بس ٹرمینلز کے دورے کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ مسافروں سے ایک روپیہ بھی اضافی وصول کرنے والوں کی عید جیل میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس تمام اڈوں پر بلا تفریق کاروائیاں یقینی بنائیں۔ عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہری زائد کرایہ مانگنے والے ٹرانسپورٹرز کی فی الفور نشاندہی کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ تمام بس ٹرمینلز پر کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔