اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار،اسلحہ وموٹر سائیکلیں برآمد

اتوار 30 مارچ 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے منگھو پیر روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 غیرقانونی پستول، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور6 موبائل فونزاور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوارکو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عابد خان،نثار،صدام حسین، فیصل اورعامر شامل ہیں۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائمزاور موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :