ق*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عیدالفطر کے موقع پر شاہِ اردن سے ٹیلی فونک رابطہ

)عیدالفطر کے پٴْرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش، شاہ عبداللہ اور اردن کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا Aدونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ عبداللہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور انسانی امداد بھجوانے کے اقدام کو سراہا

اتوار 30 مارچ 2025 20:51

fلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کی ہاشمی سلطنت کے فرمانروا، عزت مآب شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ٹیلی فونک رابطہ ، عیدالفطر کے پٴْرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ اور اردن کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ عبداللہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور انسانی امداد بھجوانے کے اقدام کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے غزہ میں قیامِ امن، تشدد کے خاتمے، اور متاثرہ فلسطینیوں تک فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اردن کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور دیرپا دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی، اور دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی. شاہ عبداللہ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو اردن کے دورے کی دعوت دی۔