عید الفطر مذہبی تہوار ہے، جو ہیں صبر، شکر، محبت ایثار کا درس دیتا ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 30 مارچ 2025 22:30

سیالکوٹ ،30 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) عید الفطر صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ یہ صبر، شکر، محبت ایثار کا درس دینے والا دن ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد یہ خوشی کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں قربانی ایثار اپنا شعار بناکرمعاشرے میں اخوت بھائی چارے کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو کسی بھی وجہ سے مالی مشکلات یا دیگر پریشانیوں کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کریں اور اپنی خوشیوں میں انہیں بھی شامل کریں۔