راولپنڈی پولیس کے چاند رات کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات

پیر 31 مارچ 2025 00:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) راولپنڈی پولیس نے چاند رات کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں خواتین کو محفوظ اور پر سہولت ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ویمن سیفٹی سکواڈ اور تھانوں کے سکواڈ نے گشت کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

بازاروں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کی سہولت و حفاظت کے لیے ویمن سیفٹی اسکواڈ کی 130 سے زائد لیڈی پولیس افسران نے ڈیوٹی انجام دی۔

انہوں نے کہا چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس قائم کی گئیں جہاں پر 400 افسران نے فرائض انجام دیئے۔ چاند رات کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ نے علاقہ میں خصوصی گشت کیا۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :