دعا ہے عیدالفطر کا موقع امت مسلمہ کے لیے امن اور ترقی کا باعث بنے،کمشنر ملتان

پیر 31 مارچ 2025 12:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مرکزی جامع مسجد عید گاہ میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کے ہمراہ نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی و ترقی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان شہریوں سے عید بھی ملے۔