پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو پاکستانی قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد کا پیغام

پیر 31 مارچ 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیر سگالی کے اپنے پیغام میں مسلمانوں کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر جاپان کے سفارت خانے میں میرے ساتھی اور میں پاکستان اور اس کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

جاپانی سفیر نے عید کے موقع پر ہم آہنگی اور خیر سگالی کی مشترکہ اقدار پر زور دیتے ہوئے جاپان اور پاکستان کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔یہ پیغام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے جاپان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ثقافتی اور مذہبی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :