ڈی پی او ہری پور فرحان خان نےپولیس افسران اور جوانوں کی ساتھ منائی

پیر 31 مارچ 2025 16:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ڈی پی او ہری پور فرحان خان نےعید ہری پور پولیس افسران اور جوانوں کی ساتھ منائی ۔ڈی پی او ہری پور نے تمام افسران اور جوانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور گھر سے دور فرائض کی سر انجام دہی پر افسران اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔

(جاری ہے)

پولیس لائن ہری پور میں ہری پور پولیس کے افسران و جوانوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ عیدوں اور دیگر تہوار کے موقع پر عوام کی حفاظت کے لئے اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے تمام افسران و جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ بلاشبہ اس موقع پر فرائض کی سر انجام دہی مشکل اور کٹھن مرحلہ ہے۔ مجھے اپنے ضلع کے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منا کر دلی مسرت محسوس ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :