ایبٹ آباد،ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کی پولیس جوانوں کے ساتھ عید منانے کے لئے ٹریفک پولیس لائن آمد

پیر 31 مارچ 2025 16:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے پولیس جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ایس ایس پی طارق محمود خان نے عید کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے حوصلے بلند کیے اور ان کے مسائل بھی سنے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کے لیے پولیس کے جوان اپنی خوشیاں قربان کر کے خدمات انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔ ایس ایس پی نے جوانوں کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے ان کی یہ قربانی بے مثال ہے۔