نماز عیدکے بعد شہریوں کا قبرستانوں کا رخ، پیاروں کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوا نی

پیر 31 مارچ 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا اور پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ، پھول چڑھائے۔ عید الفطر ہو یا کوئی بھی تہوار پیاروں کی قبروں پر حاضری ایک روایت بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس عید کے موقع پر بھی جڑواں شہروں سمیت ملک بھرکے تمام قبرستانوں میں رش رہا، قبرستانوں کے باہر پھول فروش کرنے والوں کی بڑی تعداد نے سٹال لگائے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :