ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 31 مارچ 2025 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق تربت، چھور میں درجہ حرارت 41، لسبیلہ، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد اور ٹنڈو جام میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :