عید کا دن خوشیوں، اخوت اور بھائی چارے کی علامت ہے، بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ، صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کھیتران

پیر 31 مارچ 2025 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کھیتران نےکہاہے کہ عید کا دن خوشیوں، اخوت اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں ایثار، محبت اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے، محتاجوں کی مدد کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے، ملک کے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان عظیم سپوتوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاک فوج، پولیس، لیویز اور دیگر سیکورٹی ادارے ہماری سرحدوں اور داخلی سلامتی کے محافظ ہیں، ان خیالات انہوں نے عید کےروز ملنے آئے ہوئے مختلف وفد سے بات چیت کرتےہوئے کیا ۔سردارعبدالرحمٰن نے عیدالفطر کے بابرکت موقع پر بلوچستان سمیت پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کا دن خوشیوں، اخوت اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن ہمیں ایثار، محبت اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے، محتاجوں کی مدد کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عیدالفطر نہ صرف خوشی کا دن ہے بلکہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ ہم اپنے غریب اور ضرورت مند بہن بھائیوں کا خیال رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں اور ان کے حوصلے بلند کریں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ہماری عبادات کو قبول فرمائے، بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے، ملک میں امن و استحکام قائم رکھے اور ہمیں متحد ہو کر وطن کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔