رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کی تما م مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر مبارک باد

پیر 31 مارچ 2025 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عید ملنے کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی نے کہاکہ عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے ۔آج کے دن اللہ تعالیٰ اپنے متقی اور عبادت گزار بندوں سے خوش ہوکر ان کی تمام دعائیں قبول فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں جو یہ دن منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،اپنی عبادات میں ملکی استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا ئوں کا اہتمام کریں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی عطاءفرمائے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اپنے نفس پر قابو پا کر تمام برائیوں سے دور رہنے کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے اور جو مسلمان روزے کے فلسفے کو سمجھ کر اور اسکی روح کے مطابق عبادات کرتے ہیں اللہ ان کی عبادات و دعائوں کو شرف قبولیت بخشتا ہے انہوں نے تمام صاحب حثیت لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔