صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر سلیم خان کھوسہ کی عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

پیر 31 مارچ 2025 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورصوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر سلیم خان کھوسہ نے عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں یتیموں، ناداروں، بیوا ئوں ا ور بے سہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہیئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

بیوائوں اور بے سہارا لوگوں کا خیال رکھنا اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ صرف ہمارا فرض ہے بلکہ عین عبادت بھی ہے ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی ، رواداری اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیں گے کہ ہم ایک متحد اور مضبوط قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کا دن تمام مسلمانوں کے لئے ماہ رمضان کے دوران عبادات، ریاضت، اطاعت شعاری اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے صلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پوری امت مسلمہ کو اتفاق واتحاد کی نعمت سے نوازے، ہماری ترقی وخوشحالی میں اضافہ ہو اور نہ صرف ہمارے ملک بلکہ سارے عالم اسلام کا دنیا میں بول بالا ہو۔