تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم:ایک شخص جانبحق،پانچ افراد شدید زخمی

پیر 31 مارچ 2025 22:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) ملتان میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جانبحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ پیر کے روز نواب پور پل پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس میں 32 سالہ عابد ولد محمد یوسف جانبحق جبکہ واجد،احسان،احسن،سونیا بی بی اور حاجراں بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر مزید علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اورجانبحق شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :