کٹھوعہ :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

منگل 1 اپریل 2025 12:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے پنجتیرتھی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں آپریشن شروع کیا گیا تھا،جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :