محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

منگل 1 اپریل 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کے دوران سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کی کمی کا اعلان کیا ہے، نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے جنہیں اب صبح ساڑھے 7 بجے سے شروع کیا جائے گا اور دوپہر 1 بجے چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز ان سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوا کرے گی۔ڈبل شفٹ سکولز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، ۔.سیکنڈ شفٹ سکولز میں اوقات کار دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے اور شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :