بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع پر عوام کارکنان، پارٹی عہدیداران کی ملاقاتیں

منگل 1 اپریل 2025 14:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع پر ملاقات کے لئے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو کے دروازے کھول دئیے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع پر عوام کارکنان اور پارٹی عہدیداران نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں ملاقاتیں کیں۔ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شہریوں نے عید کے موقع پر بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب سمیت ملک بھر سے آنے والے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی ہدایات جاری کیں۔