چوک سرور شہید میں کیری ڈبہ کی ٹکر سے نامعلوم راہگیر لڑکا جاں بحق

منگل 1 اپریل 2025 14:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) چوک سرور شہید میں کیری ڈبہ کی ٹکر سے نامعلوم راہگیر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں جھنگی اڈا کے قریب ایک کیری ڈبہ نے موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے سڑک کراس کرنے والے نامعلوم راہگیر لڑکے کو ٹکر مار دی،لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گیا،پولیس تھانہ صدر چوک سرور شہید اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ہمراہ لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔