سرگودھا پولیس کی جانب سے عید الفطر کے دوسرے دن بھی سکیورٹی کے بھرپور انتظامات

منگل 1 اپریل 2025 20:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) سرگودھا پولیس کی جانب سے عید الفطر کے دوسرے دن بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس کے افسران اور جوان امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے عید کے دوسرے دن بھی فیلڈ میں موجود رہے اس سلسلہ میں پارکس اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا ۔ پولیس کی جانب سے ہلڑبازی، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے سرگودھا کے شہریوں سے گزارش کی کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔