سیالکوٹ، پولیس کی کارروائی، 19 ون ویلرز گرفتار

منگل 1 اپریل 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) سیالکوٹ پولیس نے تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنیوالے 19 نوجوان گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان اکبر اور عابد، تھانہ سول لائن کے علاقے پاکپورہ سے ون ویلنگ کرنے والے کاشف اور طلحہ، تھانہ کینٹ کے علاقے گوالمنڈی سے ناصر، عمران اور عظیم، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ عالم چوک سے ون ویلنگ کرنے والے عاشر، علی، فاروق اور حسن، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے محمد نصرالدین اور عامر، معید اور زوہیب، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقوں سے حمزہ، ارسلان، عاقب، سیموئل کو گرفتار کر کے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :