عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران

بدھ 2 اپریل 2025 10:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)فلمساز کرن را نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔کرن را نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن را کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے کیپشن میں لکھا امی کے ہاں عید! جو سب سے بہترین اور سب سے خوبصورت میزبان ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرن را اور ان کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے کرن را کو خوش مزاجی کے ساتھ عامر خان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ تصویر بنوانے اور عید منانے پر حیرت کا اظہار کیا۔