اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اعظم سواتی کے الزامات پر ردعمل دے دیا

اعظم سواتی نے خود میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے‘بابرسواتی

بدھ 2 اپریل 2025 11:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ پلندہ قرار دیدیا۔پشاور سے جاری بیان میں بابرسلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور اُن کے کرپشن کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ کہہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے خود میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ اپنا موقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کروں گا، بانی پی ٹی آئی کے ہر حکم پر بلا تاخیر عمل کروں گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ان الزامات کا جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں۔