امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں

بدھ 2 اپریل 2025 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں۔امریکا کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جب کہ ایران سمیت عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا نے کہاکہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کے لیے ڈرون پرزہ جات فراہم کررہے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایران دہشتگردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔