پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا عالمی دن ورلڈ ہومیو پیتھی ڈی10اپریل کو منایا جائے گا

بدھ 2 اپریل 2025 13:15

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا عالمی دن ورلڈ ہومیو پیتھی ڈی10اپریل کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں ہیومیوڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جن میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہر سال دس اپریل کو یہ عالمی دن ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے بانیڈاکٹر فریڈریچ سیموئیل ہانمن کے یوم پیدائش کے موقع پر10اپریل کو منایا جاتا ہے۔ہومیو پیتھک ایسا طریقہ علاج ہے جس میںبالعموم ادویات بیماری کے نام سے نہیںتجویز کی جاتیں بلکہ مریض کی علامات سے تجویز کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :