کرناٹک ،وزرا نے وقف ترمیمی بل کیخلاف بطور احتجاج بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عید نماز ادا کی

بدھ 2 اپریل 2025 16:00

بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں وزرا اور ان کے حامیوں نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کو عید الفطر کی نماز ادا کی۔قبل ازیں مسلم پرسنل لابورڈ نے بھارت بھر کے مسلمانوں سے جمعتہ االوداع اور عید الفطر کی نماز کے موقع پر بازوئوں پر سیاہ پٹی باندھ کر وقف ترمیمی بل کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرناٹک کے وزیر برائے وقف اور سیاحت ضمیر احمد خان اور وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج رحیم خان نے سینکڑوں مسلمانوں کیساتھ بنگلور اور بیدر میں نمازعید ادا کی۔ اس دوران انہوں نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں بندھ رکھی تھیں ۔ انہوں نے مودی کی مرکزی حکومت کی طرف سے لائے جانے والے وقف ترمیمی بل کے خلاف خاموش احتجاج کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل ایک سازش ہے جس کے خلاف کرناٹک حکومت پہلے ہی اپنا ایک واضح موقف دے چکی ہے اور ہم نے اسکی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے۔