ساہیوال، کریانہ دکان پر 9لاکھ روپے کی ڈکیتی

بدھ 2 اپریل 2025 19:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء) جناح سٹریٹ پر ڈاکوئوں نے کریانہ دوکان سے 9لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔ جناح شاپنگ سنٹر کے چیئرمین محبوب الرحمن کو دوکان کا شٹر ڈائون کر کے بند کر دیا اور فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز کریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر تین کارسوار ڈاکو دوکان میں داخل ہو کر نقدی 9لاکھ روپے لوٹ چکے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر شاپنگ سینٹر کے چیئر مین محبوب الرحمن آ گئے اور دوکان کے مالک شیخ عظیم کو آواز دی کہ کون ہی تو ڈاکوئوں نے کہاخودہی ہیں جس پر محبوب الرحمن نے جھانک کر دیکھا تو ڈاکوئوں نے اس کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کردوکان کے اندر بند کر کے کارمیں فرارہوگئے۔

موبائل فون پراطلاع کے بعد مالک دوکان نے آ کر محبوب الرحمن کو دوکان سے نکالااور پولیس تھانہ سٹی کو بلالیا۔ پولیس سٹی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزموں کا سرا غ نہیں چل سکا۔