۷کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی

بدھ 2 اپریل 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مری آباد ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد کفایت، طیب اور معین زخمی ہوگئے۔ اسی طرح قلعہ سیف اللہ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ، وندر کے علاقے میں عید کے روز پکنک سے واپس آتے ہوئے حادثے کے دوران ڈاکٹر غلام سرور اور اس کا 7 سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چھتر کے علاقے میں دیرینہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اس کے علاوہ ولی خان بائی پاس پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر 2 افراد در محمد اور محمد آصف زخمی ہوگئے اس کے علاوہ کردگاپ پھاٹک کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں رحمت اللہ، شبیر احمد، بشیر احمد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ ہرنائی قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔