بے قصور ہوں، جلد اس فیصلے کے خلاف اپیل کروں گی، میرین لی پن

بدھ 2 اپریل 2025 21:45

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027کی دوڑ میں سب سے آگے انتہائی دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پن نے کہا ہے کہ بے قصورہوں،جتنی جلدی ممکن ہوسکا اس فیصلے کے خلاف اپیل کروں گی فی الحال انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوں مگر اپنے مستقبل کیلئے لڑتی رہوں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں میرین لی پن نے کہاکہ لاکھوں فرانسیسی عوام غصے میں ہیں اور ناقابل تصور حد تک ناراض ہیں کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ انسانی حقوق کے ملک میں ججوں نے ان طریقوں کو نافذ کیا ہے جو ہمارے خیال میں آمرانہ حکومتوں کے لیے مخصوص تھے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین کو یورپی فنڈز میں خوردبرد کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 4سال قید اور ایک لاکھ یورو جرمانہ کی سزا سنائی تھی جبکہ 5 سال تک کوئی عوامی عہدہ رکھنے یا اس کیلئے انتخاب لڑنے پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔