پتوکی ،ہونہار طالبعلم نے ای کیٹ کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، وزیر تعلیم کی مبارکباد

جمعرات 3 اپریل 2025 11:30

نمائندہ پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پتوکی کے ہونہار طالب علم طلحہ ساجد نے ای کیٹ کے امتحان میں پنجاب بھر میں سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی٬ کامیابی پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پتوکی سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم طلحہ ساجد نے ای کیٹ کے امتحان میں 400 میں سے 396 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں میدان مار لیا٬ پنجاب کی تاریخ میں طلحہ نے پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا٬ اس سے پہلے پنجاب میں اتنے نمبر کسی نے حاصل نہیں کئے۔

طلحہ کا کہنا ہے کہ یہ سب والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔طلحہ ساجد کا مزید کہنا ہے کہ وہ آنے والے وقت میں آرٹیفشل انٹیلیجنس میں اپنا لوہا منوا کر ملک وقوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا۔ اس بہترین کامیابی پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں نے ہونہار طالب علم طلحہ ساجد کومبارکباد پیش کی ہے۔\378