لاہور،تھانہ مصری شاہ کی حدود میں بیوی پر چھری سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) لاہور پولیس نے تھانہ مصری شاہ کی حدود میں بیوی پر چھری سے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق تھانہ مصری شاہ کی حدود میں شوہر نے بیوی پر چھری سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمال شاہ کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں زیر علاج 42 سالہ نگینہ کی حالت تشویشناک ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ کاچھوپورہ کی رہائشی نگینہ پر شوہر جمال شاہ نے چھری کے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیا ، پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرکے زخمی کو میوہسپتال منتقل کر دیا، ملزم سے آلہ مضروبی چھری برآمد کر لیا گیا ہے ۔ فیصل کامران نے کہاہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کے ملزم ہر صورت جلد گرفتار کئے جاتے ہیں۔