سعودی عرب کی اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کے مسجد اقصی میں داخلے کی سخت مذمت

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیر بین گویر کی طرف سے مسجد اقصی میں داخلے کی مذموم حرکت کی بدترین مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سعودی خارجہ امور کی وزارت نے کہی ۔

(جاری ہے)

انتہا پسند وزیر بین گویر جو اس سے پہلے بھی کئی بار مسجد اقصی پر مسلح پولیس اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ چڑھائی کر چکے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری اور مسجد اقصی کی بیحرمتی کر چکے ہیں۔ تاہم ان کی طرف سے یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل جاری ہے۔