غزہ میں روٹی ندارد ، غذائی ذخیرے سے متعلق اسرائیلی دعوی بے ہودہ قرار

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)اسرائیل کی جانب سے جنگ کی طرف لوٹنے اور غزہ کی پٹی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے ساتھ ہی تباہ حال علاقے کو ایک بار پھر غذائی مواد بالخصوص آٹے کی قلت کے بڑے بحران کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ بیکری مالکان کی ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں کی تمام بیکریوں نے کام روک دیا جب کہ شمالی علاقوں کی تمام بیکریاں کام روک دیں گی۔ اس کی وجہ ایندھن، گیس اور آٹے کا ختم ہو جانا ہے۔ اس طرح اہل غزہ کے بیچ قحط کے پھیلنے کا خوف پیدا ہو گیا ہے۔