کراچی‘ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ایک ملزم خود کو پولیس افسر اور دوسرا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، ملزمان سول ایوی ایشن ملازم اور پولیس اہلکار کو اغوا کرچکے

جمعرات 3 اپریل 2025 12:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے گلشن بلاک 4 میں کارروائی کر کے پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک ملزم خود کو پولیس افسر اور دوسرا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، ملزمان سول ایوی ایشن ملازم اور پولیس اہلکار کو اغوا کرچکے ہیں۔ملزمان سے 2 پستول، 20 بیگ، پولیس یونیفارم، درجنوں بیجز، جدید ہتھکڑی، 8 موبائل فونز، جعلی بلٹ پروف جیکٹ، کئی گھڑیاں اور جدید ایل سی ڈی برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بلاول کے خلاف رحیم یار خان اور کراچی میں 5 مقدمات درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :