لاہور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

بچی پانی بھرنے مسجد جارہی تھی، ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی ‘پولیس

جمعرات 3 اپریل 2025 12:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) کاہنہ میں 7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 7سالہ سالہ قرت العین مسجد سے پانی لینے جا رہی تھی۔ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بچی کے شورمچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔15کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم خرم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :