ایران امریکا جوہری مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی تصادم ہوگا، فرانس کا دعوی

جمعرات 3 اپریل 2025 13:15

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہو گئے تو خطے میں فوجی تصادم تقریبا ناگزیر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بارو نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے نتیجے میں پورے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔اس سے قبل، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے معاملے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔