کوہستان اپر،ہربن باشاہ سمر نالہ کے مقام پر کار حاد ثے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

جمعرات 3 اپریل 2025 15:12

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) کوہستان اپر کی تحصیل ہربن باشاہ میں سمر نالے کے قریب کار کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ہنزہ گلگت سے سوات جانے والی موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سمر نالے کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کوہستان اپر کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی۔

ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو کھائی سے باہر نکالا۔ حادثے کے نتیجے میں غلام خالق سکنہ مٹہ سوات جاں بحق اور فرمان اﷲاور نقیب اﷲ سکنہ مٹہ سوات شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 اپر کوہستان اہلکاروں نے زخمی اور جاں بحق افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال داسو منتقل کر دیا۔