ریسکیو 1122 سرگودھانے عید تعطیلات کے دوران 637 حادثات میں 671 افراد کو ریسکیو کیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر

جمعرات 3 اپریل 2025 17:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ریسکیو 1122 سرگودھانے عید تعطیلات کے دوران 637 حادثات میں 671 افراد کو ریسکیو کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں عید تعطیلات کے دوران 637 ایمرجنسی میں671 افراد کو ریسکیوکیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مختلف حادثات میں246 افراد زخمی ہونے والےجن میں 98 افراد کو ابتدائی طبی امداد جبکہ 146 حادثات سے متاثرہ افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ حادثات کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :