نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کا بازار کا دورہ ،گرانفروشی پر تین دوکانیں سیل دو دوکاندار گرفتار

جمعرات 3 اپریل 2025 17:27

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر ا سسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے اشیائے خورد و نوش کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے بازار کادو رہ کیا۔

(جاری ہے)

اشیاء خورد و نوش مہنگی فروخت کرنے پر تین دوکانیں سیل اور دوکانداروں کو موقع پرگرفتار کرلیا گیا۔ ا سسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دوکاندار گرانفروشی سے باز رہیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے سرکاری ریٹ لسٹ پر سامان کی فروخت یقینی بنائیں ۔\378