مارچ 2025 میں مہنگائی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، خرم شہزاد

جمعرات 3 اپریل 2025 17:36

مارچ 2025 میں مہنگائی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی  ہے، خرم شہزاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) مشیر برائے وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ،ماہانہ مہنگائی 0.7فیصد پر آ گئی، جو تقریباً 6 دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مارچ 2025 کی مہنگائی کی تازہ ترین صورتحال شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی مہنگائی مسلسل تیسرے ماہ منفی رہی ،رمضان کے دوران مہنگائی بھی دہائیوں کی کم ترین سطح پر رہی۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں اوسط سی پی آئی 5.25 فیصد رہی جو پچھلے سال اسی مدت میں 27.1 فیصد تھی۔

متعلقہ عنوان :