یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 7افراد ہلاک، 23کو ریسکیو کر لیا گیا

جمعرات 3 اپریل 2025 18:22

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) یونان میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 23افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے۔ کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔