جیکب آباد میں عید کے تین روز بھی سیاسی سرگرمیاں ،حکومتی منتخب نمائندوں کے اتحادیوں کو منانے کے جتن

جمعرات 3 اپریل 2025 22:07

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)جیکب آباد میں عید کے تین روز بھی سیاسی سرگرمیاں ،حکومتی منتخب نمائندے اتحادیوں کو منانے کے جتن ،پولیس بھرتیوں میںاتحادیوں کو نظر انداز کرنے پر پیپلزپارٹی اراکین کی دوڑیں‘عید ملنے کے بہانے گھر جاکر منانے کی کوششیںتفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید الفطر کے تین روز سیاسی سرگرمیاں عروج پر نظر آئیں،حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی اعجاز جکھرانی ،حاجی شیر محمد مغیری ،ممتاز جکھرانی ،ڈاکٹر سہراب سرکی کے علاوہ پیپلزپارٹی کے مخالف سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو ،سردار عبدالرزاق کھوسو،محمد صلاح شہلیانی نے اپنے علاقوں میں عید منائی اسی بہانے حکمران جماعت کے اراکین ناراض اتحادیوں کو منانے انکے گھروں تک بھی گئے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نے احمد علی بروہی سے ہوکر پہنچ کر ان سے ملاقات کرکے ناراضگی ختم کرنے کی کوشش کی جبکہ محمد میاں سومرو نے پیپلزپارٹی کے ناراض اتحادی جھانگیر بنگلانی ،،محمد صلاح شہلیانی اور دیگر سے عید کے موقع پر ملاقاتیں کیںاور چند رہنمائوں سے اجلاس بھی منعقد کیا جس میں پی پی کے رکن اسمبلی کے فرزند نے بھی شرکت کی ،جس سے پیپلزپارٹی جیکب آباد میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مخالفت میں ایک مضبوط سیاسی اتحاد بنایاجارہا ہے جس میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنمااور پولیس کوٹہ میں نظر انداز ہونے والے اتحادی شامل ہونگے بہر کیف عید کے تین روز ضلع جیکب آبا دمیں سیاسی سرگرمیاں قابل دید تھیں ایسا محسوس ہوا کہ عام انتخابات قریب ہیں۔